Sunday, September 25, 2022

فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، ڈنمارک اور آسٹریلیا نے جگہ بنا لی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، ڈنمارک اور آسٹریلیا نے جگہ بنا لی

آئر لینڈ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے ۔ ڈنمارک اور آسٹریلیا نے بھی میگا ایونٹ میں جگہ بنا لی ۔ ورلڈ کپ کی آخری ٹیم کا فیصلہ کل ہو گا ۔
ڈنمارک نے آئرلینڈ اور آسٹریلیا نے ہنڈراس کو یکطرفہ مقابلوں کے بعد شکست دے کر میگا ایونٹ میں جگہ بنائی ۔
آئرلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 6 منٹ میں ہی گول داغتے ہوئے آغاز تو عمدہ کیا ۔ مگر بعد میں ڈنمارک کی ٹیم حاوی ہوگئی اور آئرلینڈ کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔
ڈنمارک کے اریکسن نے 3 گول اسکور کرکے ٹیم کی میگا ایونٹ میں رسائی میں اہم کردار ادا کیا ۔
سڈنی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں آسٹریلیا نے ہنڈراس کو باآسانی تین ایک سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی سیٹ بک کرا لی ۔
فیفا ورلڈ کپ میں آخری ٹیم کا فیصلہ 16 نومبر کو ہوگا ۔نیوزی لینڈ اور پیرو میں سے کوئی ٹیم فیفا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرے گی ۔