Monday, September 26, 2022

فیفا ورلڈکپ ، کوارٹر فائنل کیلئے ٹیموں کا انتخاب مکمل

فیفا ورلڈکپ ، کوارٹر فائنل کیلئے ٹیموں کا انتخاب مکمل
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل کیلئے ٹیموں کا انتخاب  مکمل ہوگیا ، ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز جمعہ سے ہوگا،8 ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیں گی ۔ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 6جولائی سے ہو گا ۔ پہلے کوارٹر فائنل  میں یوروگوئےاور فرانس میں مقابلہ ہو گا ، دوسرے ناک آؤٹ میچ میں برازیل اور بیلجئیم آمنے سامنے ہوں گے  ۔ سویڈن کو انگلینڈ جبکہ میزبان روس کو کروشیا کا چیلنج در پیش ہو گا ۔ کوراٹر فائنل مرحلہ6 سے 7جولائی تک جاری رہے گا۔