فیفا ورلڈکپ وارم اپ میچز، برازیل نے کروشیا کو شکست دیدی
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ سے قبل فٹبال کے وارم اپ مرحلے میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔ وارم اپ میچز میں برازیل نے کروشیا کےخلاف میدان مار لیا ، پیرو نے سعودی عرب کو دھول چٹائی جبکہ اسپین اور سوئٹزر لینڈ کا میچ برابر ی پر ختم ہوا۔
پہلے مقابلے میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں
دونوں ٹیموں نے کھیل کا شاندار آغاز کیا ،پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر پائیں۔
دوسرے ہاف میں نیمار اور فرمینو نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گولز داغ کر برازیلین ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
دوسرے معرکے میں پیرو اور سعودی عرب کی ٹیموں میں جوڑ پڑا،یکطرفہ مقابلے میں پیرو کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی۔
آخری میچ میں اسپین اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ،دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے خوب جان ماری ،مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔