فیفا ورلڈکپ ، جاپان نے کولمبیا کو دھول چٹا دی
ماسکو ( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ2018 میں شاندار مقابلے جاری ہیں ، اہم میچ میں جاپان نے کولمبیاکو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شنجی کاگاوا اور یویااوسکا نے گول اسکور کیے ۔
پہلے ہاف میں جاپان نے نے جارھانہ کھیل پیش کیا اور میچ کے چھٹے منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی ، کولمبیا نے شاندا کم بیک کرتےہوئے 39ویں منٹ گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا۔ پہلے ہاف کا کھیل ایک ،ایک گول سے برابر رہا ۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن 73ویں منٹ میں جاپان کے شنجی کاگاوا نے گول ایک دفعہ پھر ٹیم کو برتری دلا دی جو اختتامی وقت تک برقراررہی اور جاپان نے دو ،ایک سے میچ اپنے نام کیا ۔