Friday, September 13, 2024

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے تیونس کو 2-1 سے ہرا دیا

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے تیونس کو 2-1 سے ہرا دیا
June 19, 2018
ماسکو (92 نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ  میچ میں انگلینڈ نے تیونس کوایک کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا۔ روس میں جاری عالمی فٹبال کپ کے گروپ جی میچ میں انگلینڈ اورتیونس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ کپتان ہیری کین کے گیارہویں منٹ میں شاندارگول کی بدولت انگلش ٹیم نے کھاتہ کھولا۔ پینتیس ویں منٹ میں تیونس کے فرجانی سسی نے پینلٹی پر گیند جال میں پہنچا کر حساب برابر کر دیا۔ ہیری کین ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئے اور اضافی وقت میں گول داغ کر انگلینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔