Tuesday, September 27, 2022

فیفاورلڈ کپ ،فرانس کے ہاتھوں ارجنٹائن ناک آؤٹ

فیفاورلڈ کپ ،فرانس کے ہاتھوں  ارجنٹائن  ناک آؤٹ
ماسکو ( 92 نیوز)  فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا، پہلے پری کوارٹرفائنل میں  فرانس نے ارجنٹائن کو ناک آؤٹکر دیا فرانس نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2014 کی رنر اپ ٹیم ارجنٹائن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا ۔فرانس کے کائلین مباپ نے دو گول اسکور کیے۔ میسی جادو دکھانے میں ناکام رہے جب کہ کھیل  کے 13ویں منٹ میں فرانس کے اینٹون گریز مین نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی لی،41ویں منٹ میں ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ارجنٹائن نے گول کر کے برتری حاصل کر لی ، 57ویں منٹ میں فرانس کے بینجمان پاوارڈ نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ دو،دو سے برابر کر دیا ۔ میچ برابر ہونے پر فرنچ کھلاڑی میباپ نے لگا تار دو گول کرکے ٹیم  کی پوزیشن مستحکم بنا دی ۔