Sunday, September 25, 2022

فیفاورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم مقابل ہونگے

فیفاورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم مقابل ہونگے
ماسکو ( 92 نیوز) فیفاورلڈ کپ  2018 کا ایونٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر پہنچ چکا ہے  ۔ آج پہلے سیمی فائنل میں فرانس  کا ٹاکرا بیلجیئم سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں رات  11 بجے ان ایکشن ہوں گی ۔ آج کے اہم میچ میں فیصلہ ہوگا کہ بیلجئم اور فرانس میں سے کون سی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جائے گی اور کون سی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹوائے گی ۔ فرانس کی ٹیم کو نوجوان کھلاڑی کائلین ایمباپے پر مان  ہو گا جبکہ بیلجئیم کا انحصار ایڈن ہیزارڈ پر ہو گا۔ بیلجیئم کے  اسٹار کھلاڑی  لوکاکو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ بیلجیئم ٹیم کو  فرنچ اسٹار فٹبالر گریز مین کا کڑا چیلنج در پیش ہو گا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں کل انگلینڈ کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا  ،  جیتنے والی ٹیم آج کی فاتح کیساتھ فائنل میں ٹائٹل کے حصول کیلئے آخری جنگ لڑے گی ۔