فیفاورلڈ کپ ، سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیدی
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈکپ 2018 کے اہم میچ میں سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر نکال دیا ۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے ، سوئیڈن کی ٹیم انتہائی محنت کے بعد ایک گول کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔
سوئٹزر لینڈ نے مقابلہ برابر کرنے کیلئے جاں توڑ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا ۔
سوئیڈن کی جانب سے واحد گول ایمیل فورز برگ نے کیا ،سویڈن نے کوارٹر فائنل مرحلے میں کوالیفائی کر لیا۔