Sunday, October 2, 2022

فیفاورلڈ کپ جیتنے پر فرانس میں جشن،عوام سڑکوں پر نکل آئے

فیفاورلڈ کپ جیتنے پر فرانس میں جشن،عوام سڑکوں پر نکل آئے
پیرس( 92 نیوز ) فرانس فٹبال کی دنیا کا نیا بادشاہ بن گیا ، فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو چار دو سے شکست دے کرفٹبال کا تاج اپنے سر سجالیا م،لوگوں کی بڑی تعداد جیت کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔ فٹبال ورلڈکپ 2018کی جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ،کروشیا اور فرانس کے مقابلے پر جہاں پوری دنیا کی نظریں فٹبال کے فائنل پر جمی ہوئی تھیں وہیں شائقین فٹبال کا سیلاب بھی اپنی اپنی ٹیم کی جیت دیکھنے کیلئے سڑکوں پر امڈ آیا۔ میدان میں کھلاڑی اورباہر شائقین ہر گول کیساتھ شور مچاتے اور خود کو جیت کے ایک ایک قدم قریب محسوس کرتے نظر آئے۔ فرانس کے جیتتے ہی ملک بھر میں جشن کا سماں بن گیا ،فتح کا جشن منانے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں شہری سٹرکوں پر نکل آئے۔ پیرس سمیت ملک بھر میں منچلوں نے آتش بازی کےذریعے جیت کی خوشیاں دوبالاکیں جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نعرے بھی لگاتی رہی۔