فیفاورلڈ کپ،کروشیا نے نائیجریا کو شکست دیدی
ماسکو( 92 نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کروشیا نے نائیجریا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
روسی میں فٹبال کا عالمی میلہ زور و شور سے جاری ہے ،گروپ ڈی کے میچ میں کروشیا اور نائیجیریا کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔
میچ کے بتیسویں منٹ میں نائیجریا کے کھلاڑی اٹیبو نے اون گول کرکے مخالف ٹیم کو برتری دلادی ۔
میچ کے اکہترویں منٹ میں لوکا موڈریچ نےپینلٹی پر گول کرکے کروشیا کی برتری دوگنی کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔