Tuesday, October 4, 2022

فیفاورلڈکپ،کولمبیا اور جاپان نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفاورلڈکپ،کولمبیا اور جاپان نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
ماسکو ( 92 نیوز ) سنسنی سے بھرپور فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کی لائن اپ مکمل  ہو گئی ،  کولمبیا اور جاپان نے   بھی  ناک آؤٹ راؤنڈ  کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گروپ ایچ کے میچ میں کولمبیا نے  سینی گال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  ایک صفر سے شکست دے کر  اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا ۔ دوسرے میچ میں پولینڈ نے جاپان کو  صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ،جاپانی ٹیم شکست کےباوجود اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔ ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے   جب کہ راؤنڈ آف 16 کل سے شروع ہوگا،ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں فرانس اور ارجنٹینا میں زور کو جوڑ پڑےگا ،یورو گوئے اور پرتگال بھی اسی دن مدمقابل ہوں گے۔