Thursday, September 29, 2022

فیفاورلڈکپ،میکسیکو ناک آؤٹ،برازیل کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا

فیفاورلڈکپ،میکسیکو ناک آؤٹ،برازیل کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا
ماسکو ( 92 نیوز ) فٹبال ورلڈ 2018 کے دلچسپ مقابلوں میں ناک آؤٹ مرحلہ جاری ہے ، اہم میچ میں  برازیل نے میکسیکو کو  0-2 سے ناک آؤٹ کر دیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوئی ۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔میکسیکو نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی ۔ ،کھیل کے 88ویں منٹ میں نیمار کے شاندار پاس کی بدولت  فرمینو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کرٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلا دی۔