Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیض گنج : ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق

فیض گنج : ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق
May 12, 2016
فیض گنج(92نیوز)فیض گنج کےعلاقے کوٹ لالو کے قریب مہران ہائے وے پر تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی اور ان کے ایک بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ علاج معالجہ کے لیئے ڈاکٹر کے پاس جا رہے تھے کہ سڑک کراس کرتے وقت تیز رفتار مسافر ویگن کی زد میں آگئے ، جس کے نتیجے میں شیر محمد خاصخیلی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے ، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار اس کی بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو نازک حالت میں نوابشاہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیوی پروین اور آٹھ سالہ بیٹا بلاول راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیئے فیضگنج ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے ویگن کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔