Sunday, October 2, 2022

فیض آباد دھرنے کے شرکا پر تشدد کیخلاف پشاور میں دوسرے روز بھی احتجاج

فیض آباد دھرنے کے شرکا پر تشدد کیخلاف پشاور میں دوسرے روز بھی احتجاج

پشاور ( 92 نیوز )فیض آباد دھرنے کے شرکاء پر پولیس ایکشن کے خلاف پشاور میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ کارکنوں نے رنگ روڈ جمیل چوک میں پڑاؤ ڈال کر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی ۔ تحریک کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مستعفی ہو اور گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف پشاورمیں بھی تحریک کے کارکن سڑکوں پرنکلے ہوئے ہیں ۔ تحریک لبیک کے کارکنوں نےرات پشاور کے رنگ روڈ جمیل چوک میں گزاری ۔ دھرنے کے شرکاء دوسرے روز بھی رنگ روڈ پردھرنا دیئےبیٹھے ہیں۔
دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ حکومت مستعفی ہو اور گرفتار کارکنوں کو رہا جائے۔
پشاور رنگ روڈ پر دھرنے کے باعث افغانستان اور کراچی جانے والی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔