Monday, October 3, 2022

فیض آباد دھرنے کیخلاف ایکشن پر لیگی ارکان اسمبلی کا بڑا ری ایکشن

فیض آباد دھرنے کیخلاف ایکشن پر لیگی ارکان اسمبلی کا بڑا ری ایکشن

لاہور ( 92 نیوز ) فیض آباد دھرنے کیخلاف ایکشن پر لیگی ارکان اسمبلی کا بڑا ری ایکشن سامنے آگیا۔
مستعفی ایم پی اے پیرحمید الدین سیالوی کے ہاں دربار سیال شریف میں لیگی ارکان کی بڑی بیٹھک ہوئی ۔
بیٹھک میں 4ایم این ایز اور5 ایم پی ایز نے پیر حمید الدین سیالوی کو استعفے پیش کر دیئے ۔ ایم این ایز میں شیخ محمد اکرم، غلام محمد لالی، حامد حمید اور ذوالفقار بھٹی شامل ہیں ۔
ایم پی ایز محمد خان بلوچ، وارث کلو، مولانا رحمت اللہ، عبدالرزاق ڈھلوں اوررانا منور غوث نے بھی استعفے پیش کر دیئے۔