Monday, September 26, 2022

فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملتان میں دوسرے روز بھی احتجاج

فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملتان میں دوسرے روز بھی احتجاج

ملتان ( 92 نیوز ) فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر آگئے ۔ احتجاجی ریلی میں بارات میں جانے سے پہلے دولہا بھی شریک ہوا۔
تحریک لبیک کے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال ہوا تو تحریک لبیک یا رسول اللہ، سنی تحریک، جماعت اہلسنت سمیت دیگر مزہبی جماعتوں کی احتجاجی ریلیاں دوسرے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر نکالی گئیں۔
بوسن روڈ بائی پاس پر نکالی گئی احتجاجی ریلی میں بارات میں جانے سے پہلے دولہا بھی شریک ہوا اور مظاہرین کے ساتھ مل کر شدید نعرے بازی کی۔
مذہبی جماعتوں کے مظاہرین نے کچہری چوک، نواں شہر، گھنٹہ گھر اور بوسن روڈ بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں علامہ حامد سعید کاظمی، ڈاکٹر محمد عمران سیفی، علامہ عزیز رسول کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
شہر کے حالات کے پیش نظر تمام پٹرول پمپس اور بڑے بازار بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔