Wednesday, October 5, 2022

فیض آباد دھرنا ، یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں ، جلوس نکالے گئے

فیض آباد دھرنا ، یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں ، جلوس نکالے گئے

لاہور ( 92 نیوز ) فیض آباد دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔
لاہور ،ملتان ، اوچ شریف ، قمبر ، فورٹ عباس ، شکر گڑھ اور چنیوٹ میں ریلیوں اور جلوسوں کے ذریعے فیض آباد دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
چنیوٹ میں ن لیگی ایم پی اے تحریک لبیک کے دھرنے کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ۔
ایم پی اے رحمت اللہ نے بھوآنہ میں ختم نبوت قانون میں ترمیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔