Sunday, October 2, 2022

فیض آباد دھرنا ختم کرانے کی ذمہ داری پنجاب رینجرز کے سپرد

فیض آباد دھرنا ختم کرانے کی ذمہ داری پنجاب رینجرز کے سپرد

اسلام آباد ( 92 نیوز ) فیض آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کی ذمہ داری پنجاب رینجرز کو سونپ دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
وزارت داخلہ نے فیض آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لئے پنجاب رینجرز کو ذمہ داری دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آپریشن کے انچارج ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید خان ہوں گے ۔
وزارت داخلہ نے پنجاب رینجرز کو 26 نومبر سے 3 دسمبر تک فیض آباد کلیئر کرانے کی ذمہ داری سول اختیارات کے تحت سونپی ہے ۔