Friday, September 30, 2022

فیض آباد آپریشن، رینجرز نے راولپنڈی کےاہم مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا

فیض آباد آپریشن، رینجرز نے راولپنڈی کےاہم مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک لبیک کے دھرنے کےخلاف آپریشن کے باعث رینجرز نے راولپنڈی کے اہم مقامات پر کنٹرول سنبھال لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں کے داخلی راستے سیل کرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔

راولپنڈی اور گرد نواح کے علاقوں میں کئی مقامات پر شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔ جڑواں شہروں میں ترنول چوک ، ٹی چوک سمیت کئی شاہراہ کو سیل کرنےباعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔ شہریوں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کےباعث میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب دھرنا شرکا کے خلاف آپریشن کےبعد ہونے والی کشیدگی کے باعث جڑواں شہروں کے پرائیوٹ سکولوں کو دو روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔