Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل واڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست خارج

فیصل واڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست خارج
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی فیصل واڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس پر سماعت رکوانے کی درخواست خارج ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کامیابی کے 60 روز میں اہلیت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کارروائی روک کر فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 60 روز میں فیصل واوڈا کیخلاف درخواست آچکی تھی، آپ اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ اگر آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کی کاروائی سےکیا ڈر ہے؟ ،آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔