Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس میں تلخ کلامی،صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس میں تلخ کلامی،صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا
January 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر صحافیوں نے وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کے دوران  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سےطلبی کے جواب پر کہا کہ  میں کسی کے باپ کا نوکر نہیں ، پی اے سی کا جو کام ہے وہ کرے ،مجھے جواب کیلئے شارٹ نوٹس پر بلایا گیا ، کوئی مجرم ایک دن کےنوٹس پر بلائے تو خود پیش ہوں گا نہ ہی  اپنی وزارت کو جواب دینے دوں گا۔ پریس کانفرنس کے دوران  فیصل واوڈا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نشانے پر رکھا اور کہا کہ  تم نے چوری کی فراڈ کیا اسی لئے تم جیل میں ہو ، ہم پرانی حکومتوں کی طرح ایک منصوبے کا دس ، دس بار افتتاح نہیں کریں گے ۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ بزرگ ہیں ، کوئی اور یہ سوال کرتا تو مائیک منہ پر مار دیتا ، جس پر صحافیوں نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔