Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض

فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض
February 15, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دھڑے بندی، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض ہوگئے۔

بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے انتہائی قدم اُٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس نہ لیا گیا تو وہ ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔

اِدھر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دیہی سندھ کے رہنماؤں نے محاذ بنا لیا، لیاقت جتوئی، مبین جتوئی اور دیگر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ دیا، کہا کہ سیف ابڑو کرپشن میں ملوث، نیب میں کیسز ہیں۔