کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیدی ، کہا کہ پیپلز پارٹی والے گندم کی لاکھوں بوریاں بیچ کر کھا گئے ،صنعت کاروں سے ایس او پیز کے نام پر بھتے لئے جارہے ہیں۔
فیصل واؤڈا نے کہا پیپلزپارٹی نے ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر نااہلی دکھائی، احساس پروگرام چل رہا ہے، راشن پہنچا رہے ہیں ، انہیں پتہ ہی نہیں، یہ کچھ نہیں کر رہے اوپر سے ڈرا رہے ہیں ، گندم بیچ کر کھا گئے، راشن فنڈز بھی نہیں چھوڑا۔
فیصل واؤڈا نے کہا صنعت کاروں سے ایس او پیز کے نام پر بھتے لئے جارہے ہیں، ان سے لاک ڈاؤن ہو رہا ہے نہ صوبہ کھل رہا ہے، ہم سندھ کو ہم موہنجو دڑو بننے نہیں دیں گے ۔
فیصل واؤڈا نے کہا کتے کی کاٹنے کہ ویکسین تک کے تو پیسے کھاگئے اور ہمیں کہا جاتا ہے سندھ کو اور پیسے دیں،20سال سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، اندرون سندھ میں برے حالات ہیں۔