Thursday, February 2, 2023

فیصل واووڈا سمیت تمام فریقین کو تحریری معروضات اور دلائل کیلئے آخری موقع فراہم

فیصل واووڈا سمیت تمام فریقین کو تحریری معروضات اور دلائل کیلئے آخری موقع فراہم
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے فیصل واووڈا سمیت تمام فریقین کو تحریری معروضات اور دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ ان کے وکیل بیمار ہیں وہ سفر  نہیں کر سکتے۔ گزارش ہے کچھ وقت دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کیس پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہے۔ جو درخواست گزاروں نے سرٹیفکیٹ دیا تھا کیا آپ اس کو قبول کرتے ہیں۔ فیصل واوڈا بولے نہیں مجھے نہیں معلوم انہوں نے کیا جمع کروایا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یعنی آپ اس سرٹیفکیٹ کو تسلیم نہیں کر رہے لیکن آپ مانتے ہیں کہ آپ دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ فوٹو کاپی ہے اس طرح تو میں بھی فوٹو کاپیاں لے آئوں۔ کمیشن نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔