Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل سبزواری کے آنسو رنگ لے آئے، متحدہ میں پھر اتحاد کے اشارے

فیصل سبزواری کے آنسو رنگ لے آئے، متحدہ میں پھر اتحاد کے اشارے
February 8, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) فیصل سبزواری کے آنسو رنگ لے آئے۔متحدہ میں پھر اتحاد کے اشارے ملنے لگے ۔ فاروق ستار کی الیکشن کمیشن آمد پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ فیصل سبزواری پارٹی سربراہ کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ۔جس پر فاروق ستار نے آگے بڑھ کر گلے لگالیا ۔ سرپر ہاتھ رکھ کر تسلیاں بھی دیں ، منظر دیکھ کر میئر وسیم اختر بھی آنسو نہ روک سکے

اس موقع پر  فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے،مخالفین خوشی کے شادیانے بجارہے تھے مگرحسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے ۔   اختلاف رائے اپنی جگہ تاہم نظم و ضبط قائم رکھنا ہے،کچھ معاملات میں آخری فیصلہ پارٹی سربراہ کا ہی ہونا چاہیے۔

فیصل سبزواری تو اتنے روئے کہ ایک رہنما کو رومال نکال کرآنسو صاف کرنے پڑ گئے  ۔یہاں تک کہ عامر خان بھی پہنچے ۔

فاروق ستار نے کہا کہ گھبرائیں مت ،پارٹی تقسیم نہیں ہونے دونگا ۔ بڑا بنایا  ہے تو بن کے دکھاؤں گا    ۔ فاروق ستار نے وسیم اختر اور فیصل سبزواری سے ہاتھ ملائے اور کہا  ہم نہیں پوری قوم  پریشان ہے جبکہ امین الحق تو ایک ہاتھ آگے بڑھ گئے اور کہا کہ رات بھر سو نہیں سکے  ۔