Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل سبحان سے چینی حکام کی تفتیش کی دستاویزات عمران خان نے سوشل میڈیا پرجاری کر دیں

فیصل سبحان سے چینی حکام کی تفتیش کی دستاویزات عمران خان نے سوشل میڈیا پرجاری کر دیں
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں فیصل سبحان کو دیو مالائی قرار دیا تھا اور ملتان میٹرو بس کے حوالے سے عمران خان کے الزامات کو من گھڑت کہا تھا۔ عمران خان نے فیصل سبحان کی چائنیز سکیورٹی ریگولیشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کی دستاویزات سوشل میڈیا پرجاری کر دیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق چائنا سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے 2016 میں چینی کمپنی یابائیتے کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ۔

کمپنی نے چینی حکام کو بتایا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر کام کے آغاز کے بعد رقم موصول ہوئی تھی۔ سولہ دسمبر 2016 کو سی ایس آر سی نے ایس ای سی پی کو خط لکھ کر یابائیتے نامی کمپنی کے خلاف تحقیقات میں مدد مانگی۔

دستاویزات کے مطابق یابائیتے نے 25مارچ 2016 کی اپنی سالانہ رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ 31 دسمبر2015 سے قبل ملتان میٹروبس منصوبہ مکمل کیا جس سے 201 ملین ین کا منافع کمایا۔

چینی کمپنی نے اکتوبر دو ہزار چودہ میں ملتان میٹرو بس کا ٹینڈر حاصل کیا اور کیپیٹل کنسٹرکشن سے معاہدہ کیا۔ جس کی لاگت بتیس اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالر تھی۔

حبیب رفیق نامی کمپنی نے تیرہ میٹرو بس سٹیشنز کا ٹھیکہ کیپیٹل کنسٹرکشن کو ستاون ملین ڈالر کے عوض دیا ہے جبکہ وہی ٹھیکہ کیپیٹل کنسٹرکشن نے آگے بتیس اعشاریہ پانچ ملین ڈالر میں چینی کمپنی یابائتے کو دیا۔

جنوری دو ہزار پندرہ میں چینی کمپنی نے الاوئل ایمپلائمنٹ اینڈ مین پاور سپلائی سروس سے دو اعشاریہ تین دو ملین ڈالر میں معاہدہ کیا اور یہ رقم کیپیٹل کنسٹرکشن نے ادا کی تھی۔