فیصل ایدھی سے ملاقات، وزیر اعظم کا احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ 24 گھنٹوں کے دوران آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصل ایدھی سے ملنے کے باعث کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، فیصل ایدھی چند روز پہلے وزیراعظم سے ملے تھے اور آج فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے عمران خان سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی۔