Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: 7پولیس اہلکار بغیر سرچ وارنٹ مزدور کے گھر گھس گئے، اہلکاروں کی خواتین سےبدتمیزی

فیصل آباد: 7پولیس اہلکار بغیر سرچ وارنٹ مزدور کے گھر گھس گئے، اہلکاروں کی خواتین سےبدتمیزی
May 14, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں پولیس کے 7اہلکار سرچ وارنٹ کے بغیر مزدور کے گھر گھس گئے۔ خواتین کے شور شرابا کے باعث 6اہلکار موقع سے فرار، ایک کو اہل علاقہ نے دھر لیا۔ تھانہ غلام محمد کے علاقے گلزار پورہ میں سات پولیس اہلکار اشرف نامی مزدور کے گھر گھس گئے۔ انہوں نے مبینہ طور پر خواتین سے بدتمیزی کی اور گھر کا سامان بھی توڑا پھوڑا۔ خواتین کا شور سن کر اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہو گئی جن کو دیکھ کر چھے پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ اشرف نامی مزدور کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج تھا اور نہ ہی درخواست دی گئی تھی جبکہ پولیس اہلکاروں کے پاس سرچ وارنٹ بھی نہیں تھا۔ ڈی ایس پی گلبرگ عابد ظفر موقع پر پہنچے اور علاقہ مکینوں سے مذاکرات کیے اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف گھر میں داخل ہونے اور خواتین سے بدتمیزی کا مقدمہ درج کیا جائے گا جس کے بعد علامہ مکینوں نے پولیس اہلکار کو ڈی ایس پی کے حوالے کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔