Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : یوم ولادت کے موقع پر سنی تحریک کی شہر بھر میں ریلی

فیصل آباد : یوم ولادت کے موقع پر سنی تحریک کی شہر بھر میں ریلی
December 11, 2016

فیصل آباد(92نیوز)حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم دلادت کے موقع پر فیصل آباد میں سنی تحریک کی جانب سے میلاد ریلی نکالی گئی جس میں شہر اور گردونواح سے عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکا نے نبی کریم ﷺ  پر درود و سلام بھیجا اور مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں بلند کیں۔

تفصیلات کےمطابق یوم ولادت رسول پر گھر گھر جشن اور نگر نگر ،، گلی گلی مرحبا یا رسول اللہ کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں  فیصل آباد میں سنی تحریک کی جانب سے میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف شہر بلکہ گردونواح سے بھی عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا  کا کہنا تھا کہ آج ہر مسلمان کا دل عشق نبی سے مسرور اور جوش و جذبہ عروج پر ہے۔

سنی تحریک پنجاب کے صدر شمشاد رضا نقشبندی کی زیر قیادت ریلی دھوبی گھاٹ سے شروع ہوئی اور ریگل روڈ جھنگ بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی ۔  موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سوار افراد آقا دو جہان پر درود سلام بھیجتے رہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم دلادت کو تمام عیدوں سے بڑھ کر خوشی کا دن قرار دیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی کا مقصد مسلمانوں میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جوش و ولولہ اجاگر کرنا تھا  بارہ ربیع الاول کو بھرپور جشن منائیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔