Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد کے چار بڑے سرکاری اسپتال آئی سی یو کی سہولت سے محروم

فیصل آباد کے چار بڑے سرکاری اسپتال آئی سی یو کی سہولت سے محروم
March 5, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کے دعوے پورے نہ ہوسکے، فیصل آباد کے 4 بڑے سرکاری اسپتال تاحال آئی سی یو کی سہولت سے محروم ہیں ، انتہائی نگہداشت وارڈ کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو الائیڈ اسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے ۔  ضلعی انتظامیہ جلد مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کا دعوی کر رہی ہے ۔

حکومتی دعوں کے برعکس 200 بیڈز پر مشتمل جنرل اسپتال غلام محمد آباد، وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے حلقے میں قائم 50 بیڈز پر مشتمل جنرل اسپتال سمن آباد، یہاں تک کہ ایشیاء کے سب سے بڑے چلڈرن اسپتال کے پہلے فیز میں بھی آئی سی یو کی سہولت دستیاب نہیں ۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں صرف 5 بیڈز پر مشتمل عارضی آئی سی یو کی حالت بھی ایسی کے نہ تو ایم آر آئی مشین موجود ہے اور تو اور یونٹ میں اکلوتے وینٹی لیٹر کے ساتھ کام چلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بوقت ضرورت تمام اسپتالوں سے مریضوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے مگر وہاں بھی صرف 10 بیڈز پر مشتمل آئی سی یو مریضوں کے لیے ناکافی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں کے ترقیاتی کاموں میں آئی سی یو کا منصوبہ شامل ہے ۔