Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد کی سب سے بڑی ہاوسنگ سوسائٹی ایف ڈی اے سرکاری افسران کی کمائی کا ذریعہ بن گئی

فیصل آباد کی سب سے بڑی ہاوسنگ سوسائٹی ایف ڈی اے سرکاری افسران کی کمائی کا ذریعہ بن گئی
July 9, 2015
فیصل آباد(92نیوز)دس سال سے ترقیاتی کاموں میں الجھی ، فیصل آباد شہر کی سے بڑی ہاوسنگ کالونی ایف ڈی اے سٹی نہ تو آباد ہو سکی اور نا ہی مکمل مگر 80 مربع اراضی پر پھیلی اس ہاوسنگ سکیم سے افسران نے کروڑوں روپوں سے اپنی جیبیں ضرور گرم کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بڑے دعوے ، بڑی باتیں ، بڑا رقبہ سب نظر ہو گیا چھوٹی سوچ اور خالی مچلتی جیبیوں کو بھرنے میں ۔ جی ہاں ، یہ ستم ڈھایا گیا ، فیصل آباد کی سب سے بڑی 80 مربع اراضی پر پھیلی ہاوسنگ سوسائٹی ایف، ڈی ، اے سٹی پر جہاں افسران دس سال سے ترقیاتی کام تو نہیں کرپشن کے نئے نئے باب رقم کرتے رہے۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کالونی کو پانی سپلائی کا باقاعدہ افتتاح تو کر دیا تھا مگر آج بھی یہاں نا تو پانی ہے نا ہی گیس اور تو اور,, افتتاحی نصب شدہ تختی بھی با حق کرپشن ضبط ہو چکی ہے۔ یہ کالونی ہے تو بہت بڑی مگر ویران ،آڈیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق ایف ڈی اے سٹی میں پارکوں، سڑکوں، سیوریج کے ٹھیکوں میں 28 کروڑ کا گھپلا ہوا۔ مقامی سرکار نے سب سے بڑی اس کالونی کے بارے خواب تو بہت دکھائے، شہریوں نے سہولیات سے آراستہ زندگی بسر کرنے کی خاطر پلاٹس بھی خرید لیےمگر افسوس  کہ سب خواہشیں کرپشن کے سیلاب میں بھہ گئی۔