Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : کسان بناسپتی نے صارفین کے بعد ڈسٹری بیوٹرز پر انعامات کی بارش کردی

فیصل آباد : کسان بناسپتی نے صارفین کے بعد ڈسٹری بیوٹرز پر انعامات کی بارش کردی
April 3, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں کسان بناسپتی اینڈسن فلاورکوکنگ آئل نے صارفین کے بعد اپنے ڈسٹری بیوٹرز کی حوصلہ افزائی کی بھی اعلیٰ مثال قائم کردی، بہترین کارکردگی دکھانےوالوں کوعمرہ کےٹکٹس، قیمتی گاڑیاں موٹرسائیکلیں، ایل سی ڈیز  اوردیگر قیمتی انعامات سے نوازا گیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کسان گھی اور سن فلاور کوکنگ آئل کو صارفین کی جانب سے اعلی پذیرائی ملی تو کمپنی بہترین کوالٹی کی فراہمی کےساتھ ساتھ اپنے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی نہیں بھولے، کمپنی نے گزشتہ سال اکتوبر سے  دسمبر تک کسان آئل کی فروخت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے950 ڈسٹری بیوٹرز کے لئے انعامات کے ڈھیر لگا دئیے،اس سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں اہدف حاصل  کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو قیمتی گھریلو اشیاء جبکہ دوسرے مرحلے میں آئل کی فروخت کا ہدف حاصل کرنے والے 165 ڈیلرز کو موٹر سائیکلز دوسرے قیمتی انعامات سے نوازا گیا، کسان آئل کی جانب سے کئے جانے والے لکی ڈرا میں خوش نصیب ڈسٹری بیوٹرز میں 800-cc کار، عمرہ کے 12 ٹکٹ اور 11 عدد موٹر سائیکلز بھی تقسیم کی گئیں ۔ جس سے ڈسٹری بیوٹرز بھی پھولے نہیں سما رہے تھے۔ تقریب میں کسان گھی کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے والے دوکانداروں میں بھی بے شمار گھریلو ضروریات کی قیمتی اشیاء سمیت موٹر سائیکلز، سونا اورکاریں تقسیم ہوئیں، کمپنی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد ڈسٹری بیوٹرز میں خوشیاں بانٹنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کسان ویجیٹیبل گھی اور سن فلاور کوکنگ آئل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خوش نصیب افراد میں عمرہ کے ٹکٹس سمیت بے شمار قیمتی انعامات کی تقسیم نے ڈسٹری بیوٹرز کی محنت کا حق ادا کیا گیا تو شرکاء نے کمپنی انتظامیہ کے جذ بے کو خوب سراہا۔