Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل

فیصل آباد : ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل
August 3, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں سٹیٹ بینک کے سامنے دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ڈاکوشہری سےلاکھوں روپے نقدی چھین کرفرار ہو ئے تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بنک کےسامنےدن دیہاڑے ڈاکو نوجوان سے نقدی چھین کرلے اڑے، شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کر ڈالی، عینی شاہدین کے مطابق آصف نامی نوجوان بنک سے رقم لے کر نکلا ہی تھا کے تعاقب کرنےوالے موٹرسائیکل سواروں نے رقوم چھین لی۔ زخمی کو سول اسپتال لایا گیا تویہاں بجلی بند ہونے کی وجہ سےٹارچ سے مریض کاعلاج شروع کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا، لواحقین اس اچانک موت سے غم سے نڈھال ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہچنی اور شواہد اکٹھےکئے۔