Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : ڈرائیور کی غفلت سے بچہ کرین کے نیچے آکر جاں بحق

فیصل آباد : ڈرائیور کی غفلت سے بچہ کرین کے نیچے آکر جاں بحق
January 2, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے جھال چوک میں زیرتعمیر انڈر پاس میں ڈرائیور کی غفلت کے نتیجے میں کم عمر  لڑکا کرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے واقعے کے خلاف لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کےمطابق جھال انڈر پاس میں کام کے دوران کرین کے ڈرائیور کی ذرا سی لا پروائی نے نو سالہ محمد نعمان کی جان لے لی۔ بدقسمت نعمان دوستوں کے ہمراہ زیر تعمیر جھال انڈرپاس کے قریب کھیل رہا تھا کہ وہاں کام کرنیوالی کرین کی زد میں آگیا، باقی بچوں نے شور مچایا لیکن کرین ڈرائیور کے کانوں میں موبائل فون کی ھینڈ فری لگے ہونے سے شور اسے سنائی ہی نہ دیا اور وہ اسے روندتے ہوئے لے گیا۔ نعمان کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک بری طرح جام ہوگئی، مظاہرین نے نعرے بازی کی اور انصاف کے حصول کے لیے دہائیاں دیتے رہے۔ ستم ظریفی یہ کہ انتظامیہ کا کوئی بھی نمائندہ مظلوم خاندان کی دادرسی کے لیے نہ آیا، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین لاش اٹھا کر گھر کو چلے گئے۔