Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: ڈجکوٹ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے فیضان سپرد خاک

فیصل آباد: ڈجکوٹ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے فیضان سپرد خاک
January 11, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں قتل ہونے والے پندرہ سالہ طالبعلم فیضان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے پندرہ سالہ فیضان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ایم این اے ڈاکٹر نثارجٹ سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علاقے کی فضا سوگوار تھی تو جنازہ میں شریک افراد بھی غمزدہ نظرآئے۔
غم سے نڈھال اہلخانہ کی نمناک آنکھیں انصاف کی طلبگار نظر آئیں۔
اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی واقعے کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے امن و امان کی صور تحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ادھر مقتول کے والدین رو رو کر اعلیٰ حکام سے انصاف کی دوہائیاں دے رہے تھے تو دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین افراد کو شبے میں زیر حراست رکھا ہوا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
فیضان دسویں جماعت کا طالبعلم اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔