Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : ڈاکو شادی والا گھر لوٹ کر فرار

فیصل آباد : ڈاکو شادی والا گھر لوٹ کر فرار
December 25, 2016

فیصل آباد(92نیوز)فیصل آبادمیں جرائم پیشہ عناصر پر پولیس  کی گرفت  کمزور پڑ  گئی ڈاکوؤں نے عثمان  ٹاؤن میں  شادی والا گھر لوٹ لیا۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے محلہ عثمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شادی والا گھر لوٹ لیا شیخ قیصر کے بیٹے کی رسم مہندی جاری تھی کہ سات ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول دیا ملزمان اہلخانہ اور مہمانوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، بھاری نقدی اور شادی کیلئے سلوائے نئے کپڑے بھی سمیٹ کر لے گئےمزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس جوانوں نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے اہل محلہ کے مطابق علاقہ میں پہلے بھی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے جبکہ واردات کی سنگینی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پولیس سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔