Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: چار سالہ بچے کا اغواء کار رشتہ دار نکلا

فیصل آباد: چار سالہ بچے کا اغواء کار رشتہ دار نکلا
January 15, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں چار سالہ بچے کا اغواء کار رشتہ دار نکلا۔ پولیس نے 48 گھنٹے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروا لیا۔
فیصل آباد کے علاقے آئرن مارکیٹ سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ننھے عبداللہ کو بازیاب کروا لیا گیا۔
ملزم پولیس کی پکڑ میں آیا تو گھر والوں کا شک بھی درست ثابت ہوا۔ اغواء کار اپنا ہی دور کا رشتہ دار نکلا۔
اہل خانہ کے مطابق ملزم وسیم دو روز قبل گھر آیا اور واپسی پر باہر کھیلتے عبداللہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ساتھ لے گیا۔
ملزم کی جانب سے ننھے عبداللہ کی واپسی کے لیے گھر والوں سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تاہم اہل خانہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد موبائل نمبر کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرنے کے بعد شاہکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم وسیم گجرانوالہ کا رہائشی ہے۔
ادھر حالات سے بے خبر عبداللہ اہل خانہ میں واپسی پر خوش اور مطمئن دکھائی دیا جبکہ گھر والوں نے بھی اسکی با حفاظت بازیابی پر سکھ کا سانس لیا۔
دوسری جانب پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔