Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : پی ٹی آئی نے سٹی میئرکے امیدوار ممتاز علی چیمہ کو پارٹی سے نکال دیا

فیصل آباد : پی ٹی آئی نے سٹی میئرکے امیدوار ممتاز علی چیمہ کو پارٹی سے نکال دیا
December 23, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ن لیگ  کو ووٹ دینے کا جنون مہنگا پڑ گیا پی ٹی آئی نے اپنے مقامی رہنما ممتاز علی چیمہ کو پارٹی سے نکال دیا ہے جبکہ تین یوسی چیئرمینز کی رکنیت معطل اور چودہ کو شوکاز جاری کرکے تین دن میں وضاحت طلب کر لی ہے دوسری جانب پارٹی کارکن بھی ن لیگ کو ووٹ دینے پر سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں پی ٹٰی آئی کی سپورٹ ملنے پر رانا ثناء اللہ گروپ کو تو میئر شپ مل گئی لیکن پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ممتاز چیمہ کو پارٹی سے نکال دیا گیا تین یو سی چیئرمینز کی پارٹی رکنیت معطل جبکہ چودہ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے انکوائری شروع کر دی گئی ۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا تھا کہ ممتاز چیمہ نے دھوکہ دیا اور پارٹی کو بدنام کیا۔ ن لیگ کی سپورٹ پر مقامی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلع کونسل چوک میں صوبائی اور مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔  مظاہرین نے نعرے بازی کی اور چیئرمین پی ٹٰی آئی عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے پر وہ شہر کی تمام قیادت کو عہدے سے ہٹا دیں۔