Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : پولیس کا ہر دوسرا اہلکار  ہیپاٹائٹس کا شکار

فیصل آباد : پولیس کا ہر دوسرا اہلکار  ہیپاٹائٹس کا شکار
July 28, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد ضلع جہاں ہیپاٹائٹس میں سرفہرست ہے تو بالکل ایسے ہی وہاں قانون کے رکھوالے بھی اس بیماری کی لپیٹ میں ہیں، ضلع میں موجود  8000ہزار پولیس اہلکاروں میں سے تقریبا ہر دوسرا اہلکار ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد کی پولیس کو نا جانے کس کی نظر لگی کہ قانون کے محافظوں میں سے ہر دوسرا اہلکار جان لیوا بیماری ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔ ضلع بھر میں کل 8000 کی نفری موجود ہے جو اپنے فرائض سے آگاہ ہے یا نہیں ۔ مگر اتنا ضرور جان لیں کے گزشتہ برس ہونے والے ایک سروے کے مطابق2960  اہلکار ہیپاٹائٹس مرض میں مبتلا ہیں اور صورتحال اب تک جوں کی توں ہے ۔ گزشتہ سال ہونے والے سروے کے مطابق 2,400  اہلکار ایسے ہیں جن کی عمر50 سے 60 سال کے درمیان ہے ۔ جبکہ یہ ملازمین ڈیسک ڈیوٹیز پر معمور رہتے ہیں ، تاہم پولیس اہلکاروں میں اس بڑھتی ہوئی مہلک بیماری کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ پولیس اہلکاروں کے لیے نا تو شہر میں کوئی اسپتال موجود ہے اور نہ ہی طبی سہولیات۔ پولیس افسران کا اس خطرے کی گھنٹی پر کہنا ہے کہ اہلکاروں کی ویکسینیشن تو کروائی جاتی ہے، مگر پھر بھی اس بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے ، تاہم سپاہ کیونکہ سخت ڈیوٹیز پر معمور رہتی ہے تبھی صحت پر پوری توجہ نہیں دیتی جس کی وجہ سے پولیس میں نا صرف ہیپاٹائٹس ، شوگر بلکہ بلڈپریشر جیسے امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔ پولیس اگر یونہی بیماریوں کی نظر ہوتی رہی تو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کون کرے گا یہ ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جس پر حکام اعلی کی زبان بندی از خود تشویشناک ہے۔