Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : پسند کی شادی پر جھگڑا ،فائرنگ میں 4افراد زخمی

فیصل آباد : پسند کی شادی پر جھگڑا ،فائرنگ میں 4افراد زخمی
August 5, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں سیشن کورٹ کے باہر پسند کی شادی کیس میں پیشی کے دوران دو گروپوں میں خوفناک تصادم ہو گیا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق نوجوان اکبر نے کچھ عرصہ قبل کوثر نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی اور اسی کیس کے سلسلہ میں بھائیوں کے ساتھ عدالت پیشی پر آیا تو لڑکی کے بھائیوں سے سامنا ہو گیا۔ بس پھر کیا تھا دونوں گروپوں میں ایسا خوفناک تصادم ہوا کہ علاقہ میدان جنگ بن گیا، فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گھمسان کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ تین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔