Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: پاور لومز مزدور اپنے مطالبات کے حق کیلئے پانچویں روز بھی ڈی سی آفس کے باہر براجمان، بھوک ہڑتال بدستور جاری

فیصل آباد: پاور لومز مزدور اپنے مطالبات کے حق کیلئے پانچویں روز بھی ڈی سی آفس کے باہر براجمان، بھوک ہڑتال بدستور جاری
March 11, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں پاور لومز مزدور موسم کی سختیاں جھیلتے ہوئے مطالبات کے حق کیلئے ڈی سی آفس کے باہر براجمان ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ پانچویں روز بھی مزدوروں کی شنوائی کیلئے تیار نہیں۔ گزشتہ رات مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ موسمی سختیاں جھیلتے ہوئے یہ پاور لومز کے مزدور جو سراپا احتجاج ہیں گزشتہ پانچ روز سے مختلف سیکٹرز میں پاورلومز کی بندش گذشتہ چونتیس روز سے جاری ہے۔ ہزاروں بیروزگار مزدور ڈی سی آفس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جہاں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ ضلعی انتظامیہ مذاکرات کی میز پر تو نہیں آرہی البتہ اوچھے ہتھکنڈے ضرور اپنا رہی ہے۔ گزشتہ رات بھی مزدوروں کو سول ڈیفنس اور پولیس اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 4 مزدور زخمی ہوئے، اس اقدام کے بعد مزدورں کی مزید تعداد نے ڈی سی آفس کا رُخ کر لیا۔ مزدوروں اور مالکان میں جاری چپقلش کا ازالہ ایک ماہ سے بھی زائد ہونے کے باوجود حل نہیں ہوا اور مزدور یونین کی جانب سے بھوک ہڑتال بھی بدستور جاری ہے۔ بارش ہوئی تو مزدور بھیگتے ہوئے اپنے خاندانوں کے ہمراہ سڑکوں پر ہی ہیں جبکہ انتظامیہ بند کمروں میں خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔