Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: نجی بینک میں ڈاکو دن دیہاڑے لاکھوں روپے لے اُڑے، گارڈز پر تشدد

فیصل آباد: نجی بینک میں ڈاکو دن دیہاڑے لاکھوں روپے لے اُڑے، گارڈز پر تشدد
May 13, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد کے نجی بینک میں ڈاکو دن دیہاڑے لاکھوں روپے لے اُڑے۔ موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کے تحقیقات شروع کر دیں۔ فیصل آباد کے علاقے سرسید ٹائون میں واقع نجی بنک پر ڈاکوئوں نے دھاوا بول دیا۔ 5 موٹرسائیکل سواروں نے بینک میں گھس کرعملے کو یرغمال بناتے ہوئے کائونٹر سے 8 لاکھ روپے لے اُڑے۔ ڈاکوئوں نے گارڈز کو مزاحمت پر مارتے پیٹتے ہوئے شدید زخمی کر دیا، تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے بنک حدود کو کنٹرول کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ سٹی پولیس آفیسر افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عرفان اللہ خان نیازی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جن سے ملزمان کی پکڑ کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔