Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

فیصل آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ آگ کی شدت سے چار کنال پر محیط فیکٹری کی چھت گر گئی۔

عبداللہ پور کے علاقے میں فیکٹری میں آگ سے لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ راستے تنگ ہونے پر ریسکیو عملے کو مشکلات پیش آئیں۔

شہریوں نے فیکٹریوں کو رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عبداللہ پور میں واقع ٹیکسٹائل مل کے گودام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی تھی اور گودام کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے موقع پر پہنچیں۔

آگ کی شدت کے باعث گودام کی چھتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔ ملحقہ گھروں کو بھی خطرے کے پیش نظر خالی کروایا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔