Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں پیپلز کالونی میں چودہ سالہ یاسمین کو گلاس ٹوٹنے پر مالکوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد میں پیپلز کالونی میں چودہ سالہ یاسمین کو گلاس ٹوٹنے پر مالکوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
January 25, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ایک اور گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔ پیپلز کالونی میں چودہ سالہ یاسمین کو گلاس ٹوٹنے پر مالکوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

92 نیوز کے معاملہ اٹھانے پر پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بچی کو بازیاب کروانے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق بچی کو کئی ماہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جبکہ میڈٰکل رپورٹ میں بھی نئے اور پرانے زخم سامنے آگئے ہیں جس پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

ادھر تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے عثمان منج نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔