Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں پھولوں کی نمائش

فیصل آباد میں پھولوں کی نمائش
March 25, 2015
فیصل آباد(92نیوز)بہار کی آمد کے موقع پر فیصل آباد میں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جس میں  پھولوں کی دلکش رنگینیاں اور خوشبوئیں شہریوں کو اپنی طرف کھینچ لائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈنز کلب کی جانب سے منعقدہ بیسویں رنگ بہار نمائش میں پھولوں کے انبار اور شہریوں کی یلغارنے مٹی اور پھول سے انسان کا یہ رشتہ قدرت سے تعلق رکھنے کے مترادف ہے کو ثابت کردیا۔ نمائش میں پھولوں سے نہ صرف تتلیوں بلکہ ان جیسے بچوں نے بھی ان سے اٹھکیلیاں کیں، رنگدار پھولوں میں موجود سفید طوطا سبھی کی توجہ کا مرکز رہا، کئی لوگوں نے تصاویر بناکر حسین لمحات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا۔ نمائش میں پھولوں کی پچاس سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں،جبکہ ان کی رنگینیوں کے علاوہ قدرتی تخلیقات سے سبھی محظوظ ہوئے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔