Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش،کارکنوں نے پکڑ لیا

فیصل آباد میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش،کارکنوں نے پکڑ لیا
March 11, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں عمران خان پر  بھی جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے کوشش کرنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنے مخالفین سے نفرت کا اظہار کرنے کےلیے ان پر جوتے پھینکنے کے واقعات عراق میں سابق امریکی صدر جونیئر بش سے شروع ہوتے ہوئے پاکستان میں بھی کئی سالوں سے پہنچ چکے ہیں۔ لاہور میں میاں نوازشریف پر اتوار کے روز جوتا پھینکے جانے کے واقعہ کے فوری بعد فیصل آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی  لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے حملہ کی نیت سے آنے والے شخص کوپکڑ کر تشدد کانشانہ بناڈالا۔

تحریک انصاف کے  کارکنوں کی طرف سے تشدد کانشانہ بننے والے شخص کانام مرزا رمضان ہے جو فیصل آبادکے علاقے حاجی آبادکارہائشی ہے۔

مرزا رمضان نامی شخص کا تعلق ن لیگ سے ہے ۔ اس شخص کی رانا ثناءاللہ کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں ۔ مرزا رمضان نے یہ بھی بتادیا کہ اسے کس نے بھیجاتھا۔

مرزا رمضان نے اس کام کےلیے کسی سے پیسے لینے کا  انکار کیا۔ اس کے بعد اس شخص کے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔