Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں صنعتی یونٹس کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی

فیصل آباد میں صنعتی یونٹس کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی
January 23, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) انتخابات قریب آتے ہی وفاقی حکومت کو فیصل آباد میں معاشی بدحالی کے شکار صنعتکاروں کا خیال آ گیا ۔  صنعتکاروں کو راضی کرنے کیلئے صنعتی یونٹس کو سستی بجلی اور گیس فراہمی کےساتھ کوئلے کے استعمال پر سیلز ٹیکس کو بھی زیرو ریٹڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ۔

ساڑھے چار سال مسلسل نظرانداری اور حکومت کے جھوٹے وعدے سنتے آئے صنعتکاروں کی انتخابات کا وقت قریب آتے ہی قسمت جاگ اٹھی۔

معیشت کی ڈوبتی نیا میں سوار صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کی سخت مخالفت کو کم کرنے کیلئے حکومت نے نیا ریلیف جال تیار کر لیا۔

وفاقی حکومت نے عارضی طور پر پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے صنعتی یونٹس کو بجلی 7 روپے فی یونٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

گیس کی قلت کے باعث کوئلے کا استعمال کرنے والی صنعتوں کے لیے کوئلے پر سیلز ٹیکس کو بھی زیرو ریٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کم ہوتی مقبولیت اور عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینے کی خاطر حکومت نے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ۔

غیر یقینی صورتحال میں گھرے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریلیف دینا ہے تو ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے بجائے مستقل اور عملی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔