Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : میئرشپ اورضلع کونسل کے چیئرمین کا فیصلہ آج ہوگا

فیصل آباد : میئرشپ اورضلع کونسل کے چیئرمین کا فیصلہ آج ہوگا
December 22, 2016

 فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کا میئر کون بنے گا فیصلہ آج ہو جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، شہر میں لیگی دھڑوں رانا ثناء اللہ اور شیر علی گروپ کے درمیان کانٹے دار گھمسان ہو گا جبکہ ضلع کونسل کے چیئر مین کا فیصلہ بھی آج ہو جائے گا۔

تفصیلا تکےمطابق میئر الیکشن کا کاونٹ ڈاون ختم، پولنگ کا دن آ گیا شہر کا سیاسی پارہ بھی اپنی انتہا کو چھونے لگا ایک ہی جماعت لیکن دو دھڑوں رانا ثناء اللہ اور شیر علی گروپ میں بٹی ن لیگ کے حمایت یافتہ میئرامیدواروں محمد رزاق ملک اور شیراز کاہلوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا، رانا ثناء اللہ میئر شپ کے تیسرے امیدوار اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ممتاز علی چیمہ سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں۔ شہر کا میئر چننے کے لیے 182 ووٹرز آج حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ دوسری جانب ضلع کونسل چیئرمین کی سیٹ کے حصول کے لیے بھی تین امیدواروں میں جوڑ پڑے گا جن میں چودھری زاہد نذیر مسلم لیگ ن، بہادر علی پی ٹی آئی جبکہ میاں قاسم فاروق آزاد امیدوار کے طور پر آمنے سامنے ہوں گے، ضلع کونسل چیئر مین کے انتخاب کے لیے 214 ووٹرزاپنا رائے کا حق استعمال کریں گے۔

میئر شپ اور چیئرمین ضلع کونسل کا تاج کس کے سر سجے گا، فیصلہ آج ہو جائے گا۔