Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد: فنڈز کی کمی یا عدم توجہی؟ 2016 میں 7میگاپراجیکٹس نامکمل رہے

فیصل آباد: فنڈز کی کمی یا عدم توجہی؟ 2016 میں 7میگاپراجیکٹس نامکمل رہے
December 26, 2016

فیصل آباد (92نیوز) نیا سال آنے کو ہے مگر فیصل آباد میں پرانے منصوبے جوں کے توں ہیں، 2016ء میں مکمل ہونے والے 7 بڑے ترقیاتی منصوبے انتظامیہ کی سستی کے باعث تاحال تکمیل کے منتظر ہیں، کسی کے فنڈز ختم تو کوئی عدم دلچسپی کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال بھی پرانے منصوبے تکمیل کے منتظر رہیں گے۔

فیصل آباد کے 7 بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل تو رواں سال ہونا تھا مگرفنڈز کی کمی اور انتظامیہ کی عدم توجہی انہیں متاثر کر گئی۔ دو سال سے اراضی کا منتظر انتقال خون سروس سنٹر کی تعمیر ہو یا شیخوپورہ روڈ پرسمارٹ ڈرین منصوبہ، ایکسپریس ہائی وے کی تزین و آرائش بھی نہیں ہوسکی۔

شہر کا واحد پارکنگ پلازہ بھی فنڈز کی کمی سے تاخیر کا شکار ہے۔ 2012ء میں شروع ہونے والی فوڈ لیبارٹری بھی وعدوں کے باوجود نامکمل ہے۔ 2010ء میں بننے والے حاجی کیمپ کو بھی فعال کرنے کے لیے کمیٹی بنی مگر تاحال یہ غیرفعال ہے۔ حکومت نے کئی منصوبوں کے فنڈز میں اضافہ کیا مگر پھر بھی پرانے منصوبوں کو نئے سال میں مکمل کرنے کی امید دلائی ہے۔