Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : ضلعی حکومت کا  سعید اجمل کی اکیڈمی کیلئے شہباز شریف پارک میں  جگہ دینے کا فیصلہ

فیصل آباد : ضلعی حکومت کا  سعید اجمل کی اکیڈمی کیلئے شہباز شریف پارک میں  جگہ دینے کا فیصلہ
January 30, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں سعید اجمل کی جانب سے اکیڈمی بنائے جانے کا معاملہ  حل کرلیا گیا ، زرعی یونیورسٹی میں اکیڈمی کے لیے دی گئی جگہ منسوخ کرکے ضلعی انتظامیہ نے جھنگ روڈ پر بننے والے شہباز شریف پارک میں نئی جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سعید اجمل کو اکیڈمی بنانے کی غرض سے زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے جگہ تو بڑے ہی دھوم دھام سے دی، معاہدہ بھی کرلیا لیکن بعد میں نا جانے کیا ہوا کہ سعید اجمل کو چکر پہ چکر لگوائے معاملہ وزیراعلی تک بھی پہنچا لیکین بنا پھر نہ کچھ۔ ضلعی انتظامیہ بھی کوشش کے باوجود زرعی یونیورسٹی سے معاملہ طے نہ کرواسکی تو آخر کار اب انتطامیہ نے جھنگ روڈ پر بننے والے شہباز شریف پارک میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سعید اجمل کو بھی راضی کرلیا گیا ہے۔ اکیڈمی کے لیے نئی جگہ کے حوالے سے سعید اجمل اور ضلعی انتطامیہ کے درمیان اتوار کے روز باقاعدہ ایم او یو پر دستخط ہونگے اس موقع پر نمائشی میچ بھی کھیلا جائیگا۔